December 14, 2025 3:17 PM

printer

اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے غزہ پٹی میں حملہ کرکے حماس کی فوجی شاخ میں ہتھیار تیار کرنے سے متعلق سربراہ کو ہلاک کردیا ہے

اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے غزہ پٹی میں حملہ کرکے حماس کی فوجی شاخ میں ہتھیار تیار کرنے سے متعلق سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق علاقے میں صرف ایک حملہ کیا گیا اور اِس میں حماس کا بڑا لیڈر رعد سعد مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ سعد، حماس کی فوجی شاخ کے اسلحہ سازی کے ہیڈکوارٹرس کا سربراہ تھا۔

اُدھر اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع Israel Katz نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعد نے، اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں بڑا رول ادا کیا تھا، جس کے بعد غزہ میں لڑائی شروع ہوئی۔