اسرائیل نے نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے پہلی بار لبنان کی راجدھانی بیروت پر حملہ کیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بیروت کے علاقے میں بڑا دھماکہ سنا گیا اور اُس علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرنے کا عہد کیا تھا۔
اُدھر غزہ شہر اور خان یونس علاقوں میں صبح سویرے اسرائیل کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 22 افراد مارے گئے۔ 10 دن پہلے اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ x