اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس، جنگ کے لیے لگاتار اُکسا رہا ہے اور یرغمال افراد کو رِہا کرنے سے بھی انکار کررہاہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa’ar نے کہا کہ حماس، غزہ کے لوگوں کے غصے اور جنگ ختم کرنے کی ان کی خواہش کو نظر انداز کر رہا ہے۔
Sa’ar نے مزید کہا کہ اپنے شہریوں کو سننے کے بجائے حماس انہیں ظالمانہ طریقے سے دبا رہا ہے۔ جناب Sa’ar نے کہا کہ سات اکتوبر کے قتلِ عام کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ نے حال ہی میں مکمل ترین رپورٹ شائع کی ہے، جس میں حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو انجام دیے گئے ہولناک جنسی جرائم کا انکشاف کیا گیا ہے۔
Site Admin | April 2, 2025 9:28 AM
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس، جنگ کے لیے لگاتار اُکسا رہا ہے اور یرغمال افراد کو رِہا کرنے سے بھی انکار کررہاہے