July 6, 2025 9:39 PM

printer

اسرائیل نے جنگ بندی اور یرغمالوں سے متعلق ایک معاہدے پر حماس کے ساتھ بات چیت کیلئے ایک ٹیم، قطر روانہ کی ہے

اسرائیل نے جنگ بندی – یرغمال سمجھوتے پر حماس کے ساتھ بات چیت کیلئے آج ایک ٹیم قطر روانہ کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسرائیل نے بات چیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ اسرائیل، قطر کی تجویز پر غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت پر رضامند ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تجویز میں 60 دن کی جنگ بندی، پانچ مرحلوں میں 10 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور 18 یرغمالیوں کی لاشیں سپرد کیا جانا اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ جمعے کو حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا ہے۔