ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 9:40 PM

printer

اسرائیل نے ایران کی نیوکلیائی سہولیات اور اعلیٰ فوجی لیڈروں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو شدید ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا، یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے تقریباً 100 ڈرونز اِس کے علاقے پر فائر کئے جن میں سے بہت سوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
اسی دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹیلیفون کرکے مغربی ایشیا میں ابھرتی ہوئی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے بھارت کی تشویش کو شیئر کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے جلدی بحال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارت نے دونوں فریقوں سے استقلال برتنے اور سفارتی چینلوں کے ذریعے ضروری معاملات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں