ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 10:00 AM | ISRAEL-IRAN

printer

اسرائیل نے ایران کی راجدھانی تہران پر فضائی حملے کیے ہیں۔ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فضائی فوج نے کل رات ایران پر فضائی حملے کیے۔ ایران کی راجدھانی تہران میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے ایران کے ایٹمی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں واقع پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹرس اسرائیل کے حملوں کی زد میں آیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی اس مقام پر آگ لگنے اور دھواں نکلنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیل نے پورے ملک میں خصوصی ایمرجنسی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل میں آج اسکول بند رہیں گے۔ ایران پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے کہ جب ایران کے تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کشیدگی اور بڑھ گئی تھی۔ ایٹمی توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی میں بورڈ آف گورنرس نے پچھلے 20 سال میں پہلی مرتبہ اُس کے معائنہ کاروں کے ساتھ مل کر کام نہ کرنے پر ایران کی سرزنش کی تھی۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں یورینیم کو افزودہ بنانے کا تیسرا مرکز قائم کرے گا۔ اسرائیل برسوں سے یہ تنبیہ کرتا رہا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں