ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 27, 2025 2:51 PM

printer

اسرائیل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی میں سہولت کیلئے غزہ کے تین علاقوں میں فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے

اسرائیل نے غزہ کے تین علاقوں میں فوجی کارروائی 10 گھنٹے کیلئے روکنے کا اعلان کیا ہے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے میں سہولت ہوسکے۔ اِس کے تحت مزید احکامات جاری ہونے تک مقامی وقت کے مطابق روزانہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک فوجی کارروائی نہیں ہوگی۔ اِس فیصلے میں اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں تال میل کررہی ہیں۔
اِدھر غذائی اشیاء اور بنیادی ڈھانچے کی رسد سمیت ضروری امدادی سامان لے کر آج صبح Rafah سرحدی کراسنگ کے راستے مصر کے کئی امدادی ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہوئے۔