May 20, 2025 10:32 AM

printer

اسرائیل میں بھارت کے سفیر JP سنگھ نے کہا کہ اسلام آباد کو چاہئے کہ لشکرطیبہ اور جیش محمد کے سرغناؤں کو بھارت کے حوالے کرے

اسرائیل میں بھارت کے سفیر JP سنگھ نے کہاہے کہ یہی صحیح وقت ہے جب اسلام آباد کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں مقیم عالمی دہشت گردی کی اسلامی تنظیموں لشکرطیبہ اور جیش محمد کے سرغناؤں کو بھارت کے حوالے کرے۔اسرائیل کے ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں جناب سنگھ نے کہا کہ یہ پاکستانی گروہ، 22 اپریل کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے گھناؤنے حملے سمیت بھارت میں کئی دہشت گردانہ حملوں میں شامل رہے ہیں۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کی دفاعی افواج کی جانب سے 7 مئی کو شروع کیاگیا آپریشن سندور، ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اسے عارضی طور پر روکاگیاہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔