ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2025 3:18 PM

printer

اسرائیل اور شام، دمشق پر اسرائیلی حملوں کے بعد، جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ترکیہ میں، امریکہ کے سفیر Tom Barrack نے آج کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کے ہوائی حملوں کے بعد، جس میں اسرائیل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک عرب اقلیتی مذہبی برادری Druze کو بچانے کیلئے ایسا کیا تھا، اب اسرائیل اور شام جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ شام پر طویل مدّت تک حکمرانی کرنے والے حکمراں بشار الاسد کی حکومت کے گرنے کے بعد سے، حکومت حامی فورسز اور Druze کے درمیان جاری تصادم میں، بہت سے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی دوران ترکیہ کے صدر Recep Tayyip Erdogan نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پتن سے کَل فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے اِس تشویش کا اظہار کیا کہ شام میں جاری تصادم پورے خطے کے استحکام کے لیے ایک خطرہ ہے۔

جنگ بندی کا یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب شام کے جنوبی صوبے Sweida میں Druze گروپوں اور قبائلی بدوؤں کے درمیان تازہ تصادم ابھی جاری ہے، جس میں تین سو سے زیادہ افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور خطّے میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جس کے سبب وہاں ایک انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔