March 2, 2025 9:34 AM | Gaza Ceasefire

printer

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے بارے میں   غیر یقینی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے بارے میں   غیر یقینی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی توسیع کے لیے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ اس طرح اسرائیل کا وفد، جو جنگ بندی کے سلسلے میں بات چیت کرنے کے لیے مصر گیا تھا، کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر قاہرہ سے لوٹ آیا ہے۔

19 جنوری کو جنگ بندی کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، جب اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی رُک گئی تھی، جس کے نتیجے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے ایک ہزار ایک سو فلسطینی قیدیوں کو رِہا کیا تھا۔

حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ، قطر اور مصری ثالثوں کی ضمانت کے بغیر جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں کسی قسم کی توسیع کے لیے تیار نہیں ہوں گے، جس سے کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو۔ بین الاقوامی سطح پر اٹلی کے وزیر اعظم Giorgia Meloni اور دیگر لیڈر بھی یوکرین کے صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم نے یوروپین سربراہ کانفرنس کے لیے آج یوروپی رہنماؤں کو لندن آنے کی دعوت دی ہے۔ اس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے یوروپی کونسل، یوروپین کمیشن کے صدور اور ناٹو کے سکریٹری جنرل کے ساتھ فرانس، جرمنی، ڈنمارک، نیدرلینڈ، ناروے، پولینڈ، اسپین، ترکیہ، فِن لینڈ، سویڈن، چیک جمہوریہ اور رومانیہ کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔×