اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر غزہ سے زندہ اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے تحت حماس نے آج 7 اسرائیلی یرغمالوں کو ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔ اسرائیل کے ذریعے ایک ہزار 900 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی رِہائی کے بدلے حماس 20 یرغمال افراد کا تبادلہ کرے گا۔ ریڈ کراس اِن زندہ یرغمال افراد کو اسرائیلی فوج کے حوالے کرے گا۔ امن منصوبے کے تحت یرغمالوں کو رہا کرنے کے تین مرحلوں میں سے یہ پہلا مرحلہ ہے۔ ایک سینئر امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج کی قیادت میں 200 فوجیوں پر مشتمل ایک کثیر ملکی فورس اس جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اُدھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کے یرغمالوں کے گھر والوں سے ملاقات کریں گے اور اسرائیلی پارلیمنٹ Knesset سے خطاب کریں گے۔×
Site Admin | October 13, 2025 3:13 PM
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر غزہ سے زندہ اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے۔