اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی ایک نئی فوجی کارروائی کے بعد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کیلئے اسرائیل اور حماس نے پھر سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ دوحہ میں قطر اور امریکہ کی ثالثی میں کَل بات چیت شروع ہوئی تھی اور ایک افسر کے مطابق حماس نے 60 دن کی جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 9 یرغمالیوں کو چھوڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم اسرائیل کو ابھی اس تجویز کا جواب دینا ہے۔ بات چیت سے قبل اُس نے بتایا کہ وہ غزہ سے اپنی فوجیں نہیں نکالے گا یا جنگ کو ختم کرنے کیلئے عہد نہیں کرے گا۔
اسی دوران اسرائیل نے غزہ میں ہوائی حملے تیز کردیئے ہیں اور جمعرات سے اب تک کم از کم 300 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔