ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

اسرائیل اور حماس، غزہ جنگ بندی منصوبے پر آج مصر میں بالواسطہ مذاکرات کریں گے۔

اسرائیل اور حماس، غزہ جنگ بندی منصوبے پر تبادلہئ خیال کے لیے آج مصر کے شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کریں گے۔ اسرائیل کی جانب سے قید کیے گئے فلسطینیوں کی رِہائی کے بدلے یرغمال افراد کے مجوزہ تبادلے پر مذاکرات کے دوران توجہ مرکوز رہے گی۔ اِس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کرتے ہوئے صورتحال کو یرغمال افراد کی رِہائی کے بے حد قریب قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی امن منصوبے کے کُچھ نکات قبول کرنے سے متعلق حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اِس منصوبے کے تحت حماس، باقی بچے 48 یرغمال افراد کو 3 دن میں رِہا کرے گا۔ مانا جاتا ہے کہ اِن میں سے 20 یرغمال افراد زندہ ہیں۔ حماس، اقتدار سے الگ ہو جائے گا اور اسلحہ ترک کردے گا۔×