اسرائیل کی سلامتی سے متعلق کابینہ نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے 5 اصولوں کو بھی منظوری دی ہے، جن میں حماس کو غیر مسلح کرنا، زندہ یا مردہ یرغمال بنائے گئے سبھی افراد کی واپسی، غزہ سے افواج کو ہٹانا، غزہ میں اسرائیل کا سکیورٹی کنٹرول اور ایک سوِل انتظامیہ قائم کرنا شامل ہے، جس کا تعلق نہ حماس سے ہو، نہ فلسطینی اتھارٹی سے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کرے گی، جبکہ لڑائی والے حصوں کے باہر شہری آبادی کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر مدد تقسیم کرے گی۔
Site Admin | August 8, 2025 2:27 PM
اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر کو قبضے میں لینے کی، وزیراعظم نیتن یاہو کی تحریک کو منظوری دے دی ہے۔ اس نے جنگ ختم کرنے کے پانچ نکاتی منصوبے کو منظور کرلیا ہے
