اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے، بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے مختلف طور طریقوں پر بات چیت کرنے کے لیے اسرائیل میں بھارت کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اِس میٹنگ میں مشترکہ قدروں اور آپسی مفادات پر مبنی اہم شراکت داری کے سکیورٹی اور معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اُنہیں مستحکم کرنے پر توجہ دی گئی۔ بات چیت کے حصے کے طور پر، نیتن یاہو نے علاقائی ترقی اور باہمی تعلقات سے متعلق مختلف امور کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے سینیئر صحافیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
Site Admin | August 8, 2025 2:24 PM
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے، بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے مختلف طور طریقوں پر بات چیت کرنے کے لیے اسرائیل میں بھارت کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی