اسرائیلی فوج نے قطر کی راجدھانی دوحہ میں حماس کے چوٹی کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی ایک کوشش کی تصدیق کی ہے۔ کَل یہاں سے بہت سے دھماکوں کی خبریں ملی ہیں۔
اسرائیل کی دفاعی فوجوں IDF اور اسرائیل کی اندرونی سلامتی ایجنسی Shin Bet دونوں نے اس کارروائی کی ذمہ داری کا اعتراف کیا ہے، جو قطر کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی پہلی کارروائی ہے۔ حماس کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اُس کے پانچ ارکان ہلاک ہوئے ہیں البتہ اسرائیلی فوج اُس کے مذاکراتکار وفد کو قتل کرنے میں ناکام رہی جو فی الحال دوحہ میں قائم ہے۔
قطر اور حماس دونوں نے کہا ہے کہ حملوں میں قطر کا ایک سلامتی افسر بھی ہلاک ہوا ہے اور کئی افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حماس نے ایک بیان میں اس حملے کا مشترکہ ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اِن حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے اور ان حملوں میں بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔