ایران اور اسرائیل پانچویں روز بھی ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور لڑائی والے علاقے میں شہریوں کو سلسلے وار حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تل ابیب اور یروشلم میں دھماکے سنائی دیئے گئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے تازہ میزائل حملہ کیا ہے۔ ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے میزائل حملوں میں فوج کے ایک خفیہ مرکز اور موساد کی کارروائیوں سے متعلق ایک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے مغربی ایران میں فوجی ٹھکانوں پر مختلف شدید حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے رات بھر کے ایک حملے میں ایران کے جنگی عملے کے سربراہ علی شادمانی اور اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی کو ہلاک کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے بہتر متبادل پر غور کر رہے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اِس لڑائی کو حقیقی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ مراکز کو کامیابی کے نشانہ بنایا ہے جس میں موساد کا ایک سینٹر بھی شامل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آج مسلسل پانچواں دن ہے۔ IRGC نے مطلع کیا ہے کہ اُس نے وسطی اسرائیل پر سلسلے وار بیلسٹک میزائل حملے کے دوران دو اعلیٰ سطحی خفیہ مراکز کو نشانہ بنایا جس کے تحت Herzliya, Ramat HaSharon اور Ra’anana میں دھماکوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے تل ابیب کے شہری علاقے میں کم از کم پانچ میزائل گِرے ہیں۔ ایران کے ذریعے سفارتی کوششوں کی خاطر اسرائیل کی جانب سے انکار کئے جانے کے بعد لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ IRGC کی ایرواسپیس فورس نے مقامات کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی عہدیداران نے بڑے پیمانے پر حملوں کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے تہران کے باشندوں کو وہاں سے چلے جانے کیلئے کہا ہے۔
Site Admin | June 17, 2025 9:40 PM
اسرائیلی فوج نے ایران کے جنگی عملے کے سربراہ علی شادمانی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے بھی اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ کیا ہے