اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک یوروپین اسپتال کی سرنگ میں حماس کے سینئر لیڈر محمد Sinwarکی لاش کو ڈھونڈ نکالا ہے اور اُس کی پہچان کرلی ہے۔ اسرائیلی فوج IDF کے مطابق، Sinwar پچھلے ماہ کی 13 تاریخ کو ایک فضائی حملے میں مارا گیا تھا، جس میں حماس کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا تھا کہ اِس ہوائی حملے میں 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ محمد Sinwar حماس کے سابق لیڈر یحیٰ Sinwar کا چھوٹا بھائی تھا جو اکتوبر میں جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا تھا۔ IDF نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کی شناخت کی تصدیق کرنے کیلئے DNA ٹیسٹ کا استعمال کیا تھا۔ حالانکہ حماس نے اُس کی ہلاکت کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بات تسلیم نہیں کی ہے۔IDF نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حماس کے Rafah Brigade کے کمانڈر محمد Sabaneh کی لاش بھی اُسی سرنگ کے کمپلیکس میں Sinwar کے ساتھ پائی گئی تھی۔
Site Admin | June 9, 2025 9:52 AM
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک یوروپین اسپتال کی سرنگ میں حماس کے سینئر لیڈر محمد Sinwarکی لاش کو ڈھونڈ نکالا ہے اور اُس کی پہچان کرلی ہے۔
