February 9, 2025 9:34 PM

printer

اسرائیلی فوج، غزہ کے نیت زَرِم کوریڈور سے پوری طرح واپس ہوگئی ہے

اسرائیلی فوج وسطی غزہ میں Netzarim کوریڈور سے نکل گئی ہے۔ حماس سے اِس کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے کے حصے کے طور پر اسرائیلی فوج وہاں سے نکل گئی ہے۔ فلسطینی پولیس نے اُس علاقے کا چارج سنبھال لیا ہے تاکہ فلسطینی لوگ آسانی سے آجاسکیں۔ جنگ کے ابتدائی مہینوں کے بعد سے اسرائیلی فوج نے چار میل طویل اِس کوریڈور پر قبضہ کرلیا تھا، جس سے جنوب سے شمالی غزہ کٹ کر رہ گیا تھا۔