ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 9:47 PM

printer

اسرائیلی دفاعی فوج IDF نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ آج دوپہر سے نافذ ہوگیا ہے

اسرائیلی دفاعی فوج IDF نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ آج دوپہر سے نافذ ہوگیا ہے۔ حماس کے ساتھ ایک سمجھوتے کے بعد اسرائیلی فوج تعیناتی لائن سے واپس ہوگئی ہے۔ اس سمجھوتے کا مقصد تمام یرغمالیوں کی رہائی کرانا ہے۔ IDF نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے، جنگ بندی کی تیاری اور یرغمالیوں کی واپسی کیلئے اپنے سپاہیوں کو نئی جگہوں پر تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔ اِسی دوران، ایک ویڈیو خطاب میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ملک، تمام یرغمالیوں زندہ یا مردہ کی واپسی کا War of Rebirth میں زبردست کامیابی کا جشن منا رہا ہے، جو اُن کی سرکار کا اصل مقصد تھا۔ اسرائیل اور حماس کَل غزہ میں جنگ بندی پر رضامند ہوئے تھے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔