ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 25, 2025 9:42 AM | Israel Lebnon

printer

اسرائیلی دفاعی افواج IDF نے جنوبی لبنان میں کل ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر عباس حسن کارکی کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی دفاعی افواج IDF نے جنوبی لبنان میں کل ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر عباس حسن کارکی کو ہلاک کر دیا۔ عباس حسن کارکی، حزب اللہ کے جنوبی محاذ ہیڈکواٹروں کا لاجسٹک کمانڈر تھا۔ IDF نے دعویٰ کیا ہے کہ کارکی، حالیہ مہینوں میں حزب اللہ کی عسکری طاقت دوبارہ حاصل کرنے کی سخت کوشش کر رہا تھا۔ لبنان کی قومی نیوز ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کارکی کی موت ہو گئی۔ یہ ہلاکت، حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنا کر کی گئی اہم کارروائی کا حصہ ہے۔ ×