اسرائیل، صومالیہ سے الگ ہونے والے خطے صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ملک تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل زراعت، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فوری طور پر باہمی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ صومالی لینڈ کے صدر Abdirahman Mohamed Abdullahi نے اس پیش رفت کو تاریخ ساز لمحہ قرار دیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Saar نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت سفیروں کی تقرری اور سفارت خانے کھولنا شامل ہے۔ اس پیش رفت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صومالیہ کے وزیراعظم حمزہ Abdi Barre نے کہا ہے کہ اُن کا ملک اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر اُس کی خود مختاری پر کئے گئے حملے کو واضح اور دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔×
Site Admin | December 27, 2025 2:41 PM
اسرائیل، صومالیہ سے الگ ہونے والے خطے صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ملک تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔