استوائی سمندری طوفان Hayley، مغربی آسٹریلیا کی شمالی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ طاقتور ہوکر چوتھے زمرے کا طوفان بن گیا ہے۔
آسٹریلیا کے موسمیات کے بیورو کے مطابق، امکان ہے کہ یہ طوفان آج Kimberley خطے پر اثرانداز ہو۔ اِس علاقے کیلئے وارننگ جاری کردی گئی ہے، جس میں Derby بھی شامل ہے اور پیش گوئی کی گئی ہے کہ 170 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے بہت ہی تباہ کن ہوائیں چلیں۔