روس اور یوکرین دونوں ملکوں کے درمیان، جنگ کی شروعات کی بعد سے جنگی قیدیوں کے اب تک سب سے بڑے تبادلے کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں۔ یہ فیصلہ، ترکیہ کے استنبول کے Dolmabahce محل میں آج روس اور یوکرینی وفود کے درمیان ہوئے امن مذاکرات کے دوران لیا گیا۔ یہ گزشتہ تین سال سے بھی زیادہ عرصے کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان پہلے براہ راست امن مذاکرات ہیں۔ یوکرین کے وفد کی قیادت، وزیر دفاع Rustem Umerov نے کی، جبکہ روس کے وفد کی قیادت، کریملن کے معاون ولادیمیر Medinsky نے کی۔ اِن مذاکرات میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یا روس کے صدر ولادیمیر پوتن دونوں میں سے کسی نے شرکت نہیں کی۔
Site Admin | May 16, 2025 9:42 PM
استنبول میں بات چیت کے بعدروس اور یوکرین بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہوئے ہیں