January 13, 2026 2:32 PM

printer

استحکام، اختراع، تعاون اور پائیداری، برِکس 2026 کی، بھارت کی صدر نشینی کی اہم ترجیحات ہوں گی :وزیر خارجہ ایس جے شنکر

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے زور دے کر کہا ہے کہ BRICS-2026 کی بھارت کی صدارت کے دوران استحکام، جدت طرازی، اشتراک اور پائیداری اہم ترجیحات ہوں گی۔ BRICS سربراہ کانفرنس کیلئے Logo، موضوع اور ویب سائٹ کے آغاز کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب جے شنکر نے کہا کہ یہ ترجیحات، گروپ کے تین بنیادی ستون، سیاسی اور سلامتی، اقتصادی و مالی اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں سے متعلق ایک موزوں اور مربوط طریقہئ کار فراہم کریں گی۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ بھارت، سربراہ کانفرنس کے دوران پوری دنیا کی فلاح و بہبود کیلئے BRICS ملکوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ BRICS کے قیام کو اِس سال 20 برس مکمل ہوجائیں گے، جس کے دوران ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان اشتراک کیلئے یہ ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔