اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی، تاکہ گولڈن جوبلی تقریبات کے اختتام کو یادگار بنایا جاسکے۔ اسمبلی نے 1975 میں اپنے قیام سے لے کر اِس سال اپنی 50 سالہ تاریخ مکمل کرلی ہے۔
جولائی میں شروع ہونے والی یہ ماہ بھر کی تقریبات آج کے خصوصی اجلاس کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی، جس میں اسمبلی کی 5 دہائیوں پر مشتمل قانون ساز اور جمہوری ارتقا پر غور و فکر کیا جائے گا۔×