ارمینیا کے وزیر خارجہ Ararat Mirzoyan نے آج اس بات کو اجاگر کیا ہیے کہ بھارت اور ارمینیا دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کے عمل کے بارے میں فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ آج نئی دلی میں 52واں Sapru House Lecture میں خطاب کرتے ہوئے جناب Mirzoyan نے کہا کہ بھارت 1991 میں ارمینیا کی آزادی کو تسلیم کرنے والے ملکوں میں پہلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں اور مضبوط عزم کے ذریعے باہمی مفادات کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ ارمینیا کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ رابطہ اور کنکٹیویٹی میں اضافے کے مقصد سے ارمینیا، بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ راہداری پروجیکٹ اور چاہ بہار بندرگاہ ترقیاتی مشن کے ساتھ بات چیت اور تعاون میں پیش رفت کا خواہاں ہے۔
Site Admin | March 10, 2025 9:23 PM
ارمینیا کے وزیر خارجہ Ararat Mirzoyan نے آج اس بات کو اجاگر کیا ہیے کہ بھارت اور ارمینیا دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کے عمل کے بارے میں فعال طور پر کام کر رہے ہیں