ارضی سائنسز کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ارضی سائنسز کی وزارت کے تحت مختلف اداروں کے ذریعے تیار کردہ چودہ بڑی مصنوعات اور پہل کا آج آغاز کیا۔ ان میں بارش کی نگرانی اور فصلوں سے متعلق موسمیاتی کیلنڈر، موسمیات کی پیشگوئی کرنے کے ایڈوانس نظام، ہائی ریزیولیوشن بارش کے ڈاٹا سیٹس، لہروں کے اَپ ڈیٹیڈ نقشے اور سی بیڈ چارٹس، ہوا کے معیار کی پیشگوئی کے نظام، سمندری حیاتیاتی تنوع کی رپورٹس اور چار بھارتی شہروں کے زلزلے سے متعلق مائیکرو زونیشن مطالعے شامل ہیں۔ نئی دلّی میں وزارت کے 19ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے بڑے پیمانے پر عوام کو مصروف کرنے اور سائنس کی قیادت والی شہری خدمات کی وسیع تر آگاہی کیلئے زور دیا۔
Site Admin | July 28, 2025 9:36 PM
ارضی سائنسز کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ارضی سائنسز کی وزارت کے تحت مختلف اداروں کے ذریعے تیار کردہ چودہ بڑی مصنوعات اور پہل کا آج آغاز کیا