ارضیاتی سائنس کی وزارت نے 500 سے زیادہ فائلوں اور ریکارڈ کے جائزہ کے بعد 54 موثر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران 192 فائلوں کو الگ تھلگ کیا گیا۔ یہ صفائی مہم زِیر التواء معاملات کی خصوصی مہم SCDPM5.0 کے تحت انجام دی گئی۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی قیادت میں اس مہینے کے دوسرے مرحلے کے تحت ملک گیر مہم شروع کی گئی۔
اِس مہم کے تحت ارضیاتی سائنس کی وزارت نے ای-ویسٹ سمیت کوڑا کباڑ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی مہم انجام دی۔
اِس مہم کے ذریعے 33 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔ تقریباً 8 ہزار 75 مربع فٹ جگہ بھی خالی کرائی گئی۔