ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور انٹرنیشنل Sea bed اتھارٹی ISA کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے، جس کی رو سے بحرِ ہند کے Carlsberg Ridge میں 15 برسوں کیلئے Polymetallic Sulphides (PMS) کی دریافت کے خصوصی حقوق حاصل ہوں گے۔اس مفاہمت نامے پر انٹرنیشنل Sea bed اتھارٹی کے سکریٹری جنرل Leticia Reis-de-Corvalho کی موجودگی میں دستخط کیے گئے، جو فی الحال بھارت کے دورے پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، دنیا میں ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے جو PMS کی دریافت کیلئے ISA کے ساتھ دو معاہدوں میں اشتراک رکھتا ہے۔ ان میں سے ایک Central Indian Ridge and South West Indian Ridge اور دوسرا Carlsberg Ridge ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ معاہدہ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے شرع کیے گئے گہرے سمندری مشن کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
Site Admin | September 20, 2025 9:45 PM
ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور انٹرنیشنل Sea bed اتھارٹی ISA کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے