March 28, 2025 9:53 PM

printer

اردن میں، سینئر ایشیائی کُشتی چمپئن شپ میں بھارت کی مَنیشا بھان والا، خواتین کے 62 کلوگرام کے زمرے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں

اردن کے عمان میں جاری ایشیائی کُشتی چمپئن شپ 2025 میں بھارتی پہلوان منیشا Bhanwala، خواتین کے 62 کلو گرام زمرے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ منیشا نے سیمی فائنل میں Kalmira Bilimbek Kyzy کو پانچ-ایک سے شکست دی۔

اِس سے پہلے منیشا نے قزاخستان کی Tynys Dubek اور کوریا کی Hanbit Lee کے خلاف زبردست کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ اپنے پہلے ایشیائی چمپئن شپ خطاب کے فائنل میں منیشا کا سامنا، اب کوریا کی Ok J Kim سے ہوگا۔

بھارت نے اب تک ٹورنامنٹ میں کُل 6 تمغے جیتے ہیں، جن میں سے 4 تمغے، خواتین کے کشتی مقابلے میں اور 2 تمغے، Greco-Roman میں حاصل کیے گئے ہیں۔ مردوں کے فری اسٹائل مقابلے، کل سے شروع ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔