ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں ISSF ورلڈ کپ 2025 میں بھارتی نشانے باز Esha Singh نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ Esha نے، چین کی Sun Yujie کے ساتھ کانٹے کے مقابلے میں، جیتنے کیلئے 25 پوائنٹ پر دو Hits لگائیں جبکہ Sun نے نشانے پر 38 شارٹس فائر کیے۔
Esha کے چاندی کے اِس تمغے کے ساتھ، بھارت ابھی تک ISSF ورلڈ کپ 2025 میں ایک طلائی تمغہ، ایک چاندی کا تمغہ اور ایک کانسہ کا تمغہ جیت چکا ہے۔ اِس سے پہلے Sift Kaur Sharma نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنس مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
دوسری جانب ایشیائی گیمس میں تمغہ حاصل کرنے والی شوٹر Chain Singh نے مردوں کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے مقابلے میں بھارت کے ذریعے تمغے حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔