اداکار انوپم کھیر نے عالمی فلم برادری کے سامنے پُر زور انداز سے اپیل کرتے ہوئے گوا میں جاری بھارت کے 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں فلم سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کیمروں کا رخ جموں و کشمیر کی جانب کریں۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ انوپم کھیر نے جموں و کشمیر کو فلموں کیلئے سب سے خوبصورت اور دلکش مقامات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے Directors اور Producers سے اپیل کی کہ وہ وادی کی شاندار ثقافت، باعثِ ترغیب داستان اور سِنیما کیلئے دلکش مناظر پیش کرنے والے ماحول سے فائدہ اُٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر تخلیقی پروجیکٹوں کیلئے ایک بڑا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امید اور مضبوطی کے ساتھ نئی داستانوں کو تحریک دے سکتا ہے۔
انوپم کھیر نے مزید کہا کہ کشمیر میں فلم سازی سے نہ صرف سِنیما کو فائدہ ہوگا بلکہ خطے میں بڑھتے ہوئے ثقافتی احیا کو بھی تقویت ملے گی۔