ادائیگی کے مربوط نظام، UPI نے دسمبر کے مہینے میں بھی اپنی رفتار جاری رکھی اور 21 اعشاریہ چھ تین اَرب کے لین دین کے ساتھ 29 فیصد کا سال بہ سال اضافہ درج کیا۔ نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق لین دین کی قدر میں بھی 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر تقریباً 28 لاکھ کروڑ روپے سالانہ ہوگیا ہے۔ لین دین کے حجم اور قدر دونوں میں مہینہ بہ مہینہ بنیاد پر قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ مہینے روزانہ کا اوسط لین دین 90 ہزار 217 کروڑ روپے رہا، جو کہ نومبر 2025 میں 87 ہزار 721 کروڑ روپے تھا۔ گزشتہ مہینے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے لین دین کی تعداد 682 ملین سے بڑھ کر 698 ملین ہوگئی ہے۔
اس درمیان ایمیڈیٹ پیمنٹ سروس IMPS، دسمبر کے مہینے میں 6 اعشاریہ چھ دو لاکھ کروڑ روپے رہے، جو نومبر کے 6 اعشاریہ ایک پانچ لاکھ کروڑ روپے میں 10 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔ IMPS لین دین کا حجم نومبر کے 369 ملین سے بڑھ کر 380 ملین رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اوسط IMPS لین دین کی قدر بھی 20 ہزار 506 کروڑ روپے سے بڑھ کر 21 ہزار 269 کروڑ روپے رہی۔×