ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 9:45 AM | Cricket

printer

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 121 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 121 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ کل جب کھیل ختم ہوا، تو کے-ایل راہل 53 پر اور شبھ من گِل 18 رن پر کھیل رہے تھے۔ یشسوی جیسوال نے 36 رن اسکور کیے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اُس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 162 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج نے 4 وکٹ لیے، جبکہ جسپریت بمراہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔×