ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

احمد آباد میں ہوائی جہاز گرنے کے واقعے میں متاثرہ افراد کیلئے دنیا بھر کے لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

احمد آباد میں ہوائی جہاز گرنے کے واقعے میں متاثرہ افراد کیلئے دنیا بھر کے لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس حادثے کو ایک المناک سانحہ قرار دیا ہے اور مدد کی پیشکش کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے کہا ہے کہ اُنہیں بہت دُکھ ہوا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ اس طیارے میں کئی برطانوی شہری بھی سوار تھے۔  اِدھر روس کے صدر ولادیمیر پتن نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں