احمد آباد میں طیارے حادثے کی تحقیقات کے لیے، حکومت کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج سہ پہر نئی دلّی میں ہوگی۔ اس کمیٹی کی صدارت مرکزی داخلہ سکریٹری کی طرف سے کی جائے گی۔ اعلیٰ سطحی کثیر تادیبی کمیٹی کے ممبروں میں، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری، امور داخلہ کی وزارت کے سینئر حکام، داخلہ محکمے کے افسران، گجرات کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی، احمد آباد کے پولیس کمشنر، بھارتی فضائیہ میں معائنے اور تحفظ کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ شہری ہوابازی کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔ کمیٹی تین مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔×
Site Admin | June 16, 2025 10:02 AM | Home Secy - Committee Meeting
احمد آباد میں طیارے حادثے کی تحقیقات کے لیے، حکومت کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج سہ پہر نئی دلّی میں ہوگی۔