مردوں کے کرکٹ میں، پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں کل رات احمد آباد میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 30 رن سے ہرا دیا اور اس طرح بھارت نے یہ سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 231 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 73 اور ہاردِک پانڈیا نے 63 رن کی اننگز کھیلی۔ ہاردِک نے محض 16 گیندوں میں اپنے 50 رن پورے کیے اور وہ اس سنگِ میل تک پہنچنے والے دوسرے سب سے تیز بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے Corbin Bosch نے دو وکٹ اور Ottneil Baartman اور Goerge Linde نے ایک-ایک وکٹ لیے۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 232 رن کے نشانے کیلئے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 201 رن ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے Quinton de Kock نے سب سے زیادہ 65 رن بنائے۔ بھارتی گیندباز وَرون چکرورتی نے 4 وکٹ لیے۔
ہاردِک پانڈیا کو پلیئر آف دا میچ جبکہ وَرون کو پلیئر آف دا سیریز قرار دیا گیا۔×