June 16, 2025 9:47 PM

printer

احمدآباد ہوائی جہاز حادثے کی تحقیقات کیلئے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلّی میں ہوئی۔ تین مہینے میں رپورٹ پیش کی جائے گی

احمدآباد میں جہاز گِرنے کی تحقیقات کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہوئی۔ کمیٹی کی صدارت مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے کی۔ اعلیٰ سطح کی کثیر شعبہ جاتی کمیٹی کے ارکان میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری، وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران، گجرات کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے قدرتی آفت کی صورت میں بندوبست کرنے والی اتھارٹی کے افسران، احمدآباد کے پولیس کمشنر، بھارتی فضائیہ میں انسپیکشن اور سیفٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور شہری ہوا بازی کی سلامتی کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔یہ کمیٹی تین مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ کام کاج کے معیاری طریقۂ کار SOP وضع کرنے پر توجہ کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔طیاروں کے حادثات سے متعلق تحقیقاتی بیورو کی جانب سے ایک علیحدہ تحقیقات کی جارہی ہے جو جہاز گِرنے کے تکنیکی پہلوئوں پر توجہ کر رہی ہے۔
ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ جو احمدآباد سے لندن جا رہا تھا پچھلے ہفتے پرواز کے فوراً بعد ہی گِر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار 242 افراد میں سے صرف ایک شخص زندہ بچا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔