کرکٹ میں، احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج بھارت نے اپنی شاندار آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 140 رن سے ہرا دیا اور دو میچ کی سیریز میں ایک-صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کو 162 پر آئوٹ کرنے کے بعد، KL راہل، رویندر جڈیجہ اور اپنا پہلا میچ کھیل رہے دُھرو Jurel کی سینچریوں کی بدولت بھارت نے 448 رن پر اپنی اننگز کا اعلان کردیا۔ تینوں نے مل کر بھارت کو 286 رن کی سبقت دلا دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئی اور 146 رن پر ہی سمٹ گئی۔
Site Admin | October 4, 2025 9:37 PM
احمدآباد میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 140 رن سے کراری شکست دی ہے
