ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 9:54 PM

printer

احمدآباد میں طیارے کے گِر کر تباہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ جائے حادثے سے بلیک باکس برآمد کیا گیا ہے

احمدآباد میں طیارے کے گِر کر تباہ ہونے کے المناک حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ فورینسک کے ماہرین تفصیلی معائنہ کرنے کیلئے آج جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے ایک بلیک باکس برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گجرات کے انسدادِ دہشت گردی کے اسکواڈ ATS نے اسی مقام سے ایک ڈیجیٹل صوتی ریکارڈر برآمد کیا ہے۔ جہاز کے گِر کر تباہ ہونے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے، کیونکہ فورینسک تجزیہ اور مزید تکنیکی مطالعات کا انتظار ہے۔ خبر ہے کہ اِس المیے کے بعد اطراف کے علاقے سے بہت سے مقامی رہائشی افراد لاپتہ ہیں۔ اُن کا پتہ لگانے کیلئے تلاشی کی کارروائیاں اِس وقت جاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں