December 19, 2025 10:10 PM

printer

احمدآباد میں جاری پانچویں اور آخری ٹی-ٹوینٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کیلئے 232 رن کا نشانہ رکھا ہے

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 232 رن کا نشانہ دیا ہے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
جیت کے لیے درکار 232 رن کے لیے کھیلتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے 4 اوور میں بغیر کسی وکٹ پر 52 رن بنالئے تھے۔
اس سے پہلے بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 231 رن بنائے۔بھارت نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ شُبھمن گل کی جگہ سنجو سیمسَن، Harshit Rana کی جگہ جسپریت بُمراہ اور کلدیپ یادو کی جگہ واشنگٹن سُندر کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بھارت کو سیریز میں دو-ایک کی سبقت حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ لکھنؤ میں کہرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔