July 12, 2025 2:47 PM

printer

احمدآباد کے ہوائی حادثے کی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ائیر انڈیا کے ہوائی جہاز کے انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں تباہ کن حادثہ پیش آیا

طیارہ حادثے کے تحقیقاتی بیورو AAIB نے ایئر انڈیا کے اُس طیارہ حادثے کی تحقیقات کی، 15 صفحات پر مشتمل ابتدائی رپورٹ کَل رات جاری کردی، جس میں پچھلے مہینے کی 12 تاریخ کو احمد آباد میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔   رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں ایندھن پہنچنا بند ہوگیا تھا۔

AAIB نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیسے ہی طیارے نے پرواز شروع کی، ایک سیکنڈ میں ہی، طیارے کے ایندھن کو کنٹرول کرنے والے دونوں انجن RUN کی پوزیشن سے کٹ آف پوزیشن میں آگئے اور پھر بند ہوگئے، جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ جہاز کے روانہ ہوتے ہی تقریباً تیس سیکنڈ تک پرواز چلی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ Bowsers اور ٹینکس سے ایندھن کے نمونے لئے گئے، جن کی شہری ہوا بازی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کی لیباریٹری میں جانچ کی گئی، جو اطمینان بخش پائی گئی۔ البتہ APU فلٹر سے محدود مقدار میں ہی ایندھن ملا تھا۔

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی چھان بین پر مبنی ہے۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ جب تک حتمی رپورٹ نہ آجائے کوئی نتیجہ اخذ نہ کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہی پائلٹوں کو پرواز سے پہلے آرام کا وقت دستیاب تھا۔  تحقیقاتی ٹیم مزید شواہد کا جائزہ لے گی، جن کی متعلقہ فریقوں سے مانگ کی گئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔