June 15, 2025 4:16 PM

printer

احمدآباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں سے بتیس کے ڈی این اے کے نمونوں کا میلان ہوگیا ہے۔

        احمدآباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں سے 32 کےDNA  کے نمونوں کا میلان ہوگیا ہے۔ اب تک کُل 12  لاشیں، متاثرین کے کنبوں کے حوالے کی جاچکی ہیں۔ احمدآباد سول اسپتال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے کہا ہے کہDNA  کے، جن نمونوں کا میلان ہوچکا ہے، ان کی لاشیں، احترام کے ساتھ ان کے کنبوں کے سپرد کی جارہی ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے کنبے کیلئے ایک خصوصی ٹیم کو مامور کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم، ایک سینئر عہدیدار، ایک پولیس اہلکار اور ایک پیشہ ور صلاح کار پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے کہا کہ آنجہانی وجے روپانی کی لاش کی شناخت کا عمل اب بھی جاری ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔