اتھیوپیا میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بھارت پہنچنے کے تناظر میں DGCA نے ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ آتش فشاں کی راکھ سے متاثرہ علاقوں سے گریز کریں۔

اتھیوپیا میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بھارت پہنچنے کے تناظر میں DGCA نے ایئر لائنز اور ہوائی اڈّوں کیلئے ایک ایڈائزری جاری کی ہے، جو آتش فشاں کی راکھ کی وجہ سے ممکنہ رکاوٹ سے نمٹنے کے بارے میں ہے۔ DGCA نے ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ آتش فشاں کی راکھ سے متاثرہ علاقوں سے گریز کریں۔ اتھیوپیا میں، ایک آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کا غبار کل رات شمال مغربی بھارت کے بعض حصوں سے گزرتے ہوئے راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، دلّی قومی راجدھانی خطّے اور پنجاب کو پار کر گیا۔ اس سے صاف دکھائی دینے میں رکاوٹ پڑ گئی اور ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اتھیوپیا میں، HayliGubbi آتش فشاں کے پھوٹ پڑنے سے راکھ کے غبار سے ہوائی جہازوں کی پروازوں پر اثر پڑا ہے۔ Akasa Air، IndiGo اور KLM اُن فضائی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے راکھ کے غبار کی وجہ سے کچھ پروازیں منسوخ کی ہیں۔ اتھیوپیا کے Hayli Gubbi آتش فشاں سے تقریباً 10 ہزار سال میں پہلی مرتبہ اتوار کے روز راکھ نکلنا شروع ہوئی تھی، جس سے Oman اور یمن کی سَمت بحراحمر کے علاقے میں بڑے پیمانے پر راکھ کا غبار پھیل گیا اور اس کے بعد یہ مشرق کی جانب اور آگے بڑھ گیا۔ حکام اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔×