September 30, 2025 9:47 AM | UP ATS Arrest

printer

اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی دستے ATS نے پرتشدد جہاد کے ذریعے منتخب حکومت کو گرانے، ہندو مذہبی رہنماؤں کو قتل کرنے اور ملک میں شریعت کو نافذ کرنے کے لیے مجاہدین آرمی کے نام سے ایک بنیاد پرست تنظیم بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے

اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی دستے ATS نے پرتشدد جہاد کے ذریعے منتخب حکومت کو گرانے، ہندو مذہبی رہنماؤں کو قتل کرنے اور ملک میں شریعت کو نافذ کرنے کے لیے مجاہدین آرمی کے نام سے ایک بنیاد پرست تنظیم بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ATS حکام کے مطابق یہ گروپ پرتشدد سرگرمیوں کی تیاری کر رہا تھا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گروپ انتہا پسندی کی  سرگرمیوں کے لیے مجاہدین آرمی کے نام سے ایک تنظیم بھی بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سلطان پور کے رہنے والے اکمل رضا، سون بھدر کے صفیل سلمانی عرف علی رضوی، کانپور کے محمد توصیف اور رام پور کے قاسم علی شامل ہیں۔

ATS کے مطابق، خصوصی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ریاست کے مختلف ضلعوں کے لوگ مبینہ طور پر پرتشدد جہاد کے ذریعے بھارت میں ”جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے“ اور پاکستان میں انتہا پسند تنظیموں سے متاثر ہونے کے بعد اسلحے کے ساتھ شرعی قانون نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔