اتر پردیش میں کَل رات دیر گئے بلند شہر میں قومی شاہراہ نمبر 34 پر ایک سڑک حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت کم از کم 8 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 45 زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ Ghatal گاؤوں کے نزدیک اُس وقت پیش آیا، جب ایک Container عقیدتمندوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ایک ٹریکٹر سے جا ٹکرایا۔ Gogaji کے یہ عقیدتمند اترپردیش کے کاس گنج سے راجستھان کے Gogamedi جارہے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ اِس ٹریکٹر میں تقریباً 60 لوگ سوار تھے۔ زخمیوں کو Khurja کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ 3 افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔×