اتر پردیش میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ امدادی کام تیز کردیے گئے ہیں۔ ریاست کے 21 اضلاع کی 48 تحصیلوں پر سیلاب کا اثر پڑا ہے اور ریاست کے ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 38 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جاچکا ہے۔ متاثرہ لوگوں کو امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے اور اِس کام کے لیے ایک ہزار 196 کشتیوں اور موٹر کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے 959 شیلٹر بنائے گئے ہیں۔
Site Admin | August 5, 2025 2:26 PM
اتر پردیش میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ امدادی کام تیز کردیے گئے ہیں