اترپردیش کے گونڈا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق 15 عقیدتمندوں کو لے جانے والی ایک Bolero گاڑی پرتھوی ناتھ مندر جارہی تھی، جو کنٹرول سے باہر ہوکر Saryu کینال برج کے نزدیک نہر میں جاگِری۔ یہ حادثہ Rehra گاؤں میں پیش آیا۔
گونڈا کے SP وِنیت جیسوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ نہر سے 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریاست کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ – پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Site Admin | August 3, 2025 2:50 PM
اترپردیش کے گونڈا ضلعے میں عقیدتمندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے Saryu نہر میں گِرجانے سے 11 افراد کی موت ہوگئی