March 6, 2025 9:33 AM | BKI Terrorist

printer

اترپردیش کے کوشامبی ضلعے سے UP اسپیشل ٹاسک فورس اور پنجاب پولیس نے آج علی الصبح پاکستان کی ISI سے مبینہ تعلقات کی بنا پر ببر خالصہ انٹر نیشنل کے سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اترپردیش کے کوشامبی ضلعے سے UP اسپیشل ٹاسک فورس اور پنجاب پولیس نے آج علی الصبح پاکستان کی ISI سے مبینہ تعلقات کی بنا پر ببر خالصہ انٹر نیشنل کے سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشتبہ دہشت گرد کا نام لاجر مسیح ہے جو پنجاب کے امرتسر ضلعے کے رام داس علاقے کے کُرلیان گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اِسے صبح تین بجے کر 20 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔ اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس، امن و قانون کے ایڈیشنل ڈائیرکٹر جنرل امیتابھ یَش نے بتایا کہ یہ آپریشن کوشامبی کے کوکھ راج پولیس اسٹیشن کی حدود میں انجام دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق گرفتار کیا گیا دہشت گرد، جرمنی سے چلائے جا رہے ببر خالصہ انٹرنیشنل کے ماڈیول کے سربراہ Swarn  سنگھ عرف جیون فوجی کے لیے کام کرتا تھا اور یہ پاکستان میں مقیم ISI کے آلہ کاروں کے سیدھے رابطوں میں تھا۔ UP ٹاسک فورس نے گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کیے ہیں۔ ADG نے بتایا کہ یہ دہشت گرد گذشتہ سال 24 ستمبر کو پنجاب میں عدالتی تحویل سے بھاگ نکلا تھا۔x